میرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے
میں جِس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دِن
جو تھک گیا ہے تو اَب اس کو مختصر کر دے
میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہُوں بہت
جو ہوسکے تو دُعاؤں کے بے اثر کر دے
ستارہ سحری ڈوبنے کو آیا ہے
ذرا کوئی میرے سورج کو باخبر کر دے
میری زمین، میرا آخری حوالہ ہے
سو میں رہوں نہ رہوں اس کو بارور کر دے
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خُدا
اُجاڑ دے میری مٹی کو در بدر کر دے
میں جِس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دِن
جو تھک گیا ہے تو اَب اس کو مختصر کر دے
میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہُوں بہت
جو ہوسکے تو دُعاؤں کے بے اثر کر دے
ستارہ سحری ڈوبنے کو آیا ہے
ذرا کوئی میرے سورج کو باخبر کر دے
میری زمین، میرا آخری حوالہ ہے
سو میں رہوں نہ رہوں اس کو بارور کر دے
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خُدا
اُجاڑ دے میری مٹی کو در بدر کر دے
Comments
Post a Comment