راہِ دشوار کو تبدیل نہیں کر سکتے
اے محبّت تیری تذلیل نہیں کر سکتے
حُسن ِترتیب بھلا عشق میں کب ہوتا ہے
از سر ِنو اسے تشکیل نہیں کر سکتے
آپ کہتے ہیں بچھڑ جاؤ ہمیشہ کے لئے
آپ کے حکم کی تعمیل نہیں کر سکتے
اس ادھوری سی محبّت کو بھلانا بہتر
جس کی ہم مر کے بھی تکمیل نہیں کر سکتے
قصّہِ درد چھپا رکھا ہے دل میں اپنے
ہم بیاں سب سے یہ تفصیل نہیں کر سکتے
اے محبّت تیری تذلیل نہیں کر سکتے
حُسن ِترتیب بھلا عشق میں کب ہوتا ہے
از سر ِنو اسے تشکیل نہیں کر سکتے
آپ کہتے ہیں بچھڑ جاؤ ہمیشہ کے لئے
آپ کے حکم کی تعمیل نہیں کر سکتے
اس ادھوری سی محبّت کو بھلانا بہتر
جس کی ہم مر کے بھی تکمیل نہیں کر سکتے
قصّہِ درد چھپا رکھا ہے دل میں اپنے
ہم بیاں سب سے یہ تفصیل نہیں کر سکتے
Comments
Post a Comment